Roze News

جی7 ممالک کا ایران پر سفارتی حل نہ نکلنے تک دباؤ جاری رکھنے کا اعلان

جی7 ممالک

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پیرس میں جی سیون ممالک نے ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کرنے میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں تہران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جی سیون ممالک کے اعلامیے میں ایران سے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی خدشات دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کی دفاعی کوششوں کی حمایت بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب جی سیون نے روس اور یوکرین کے درمیان جامع اور باہمی جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے توانائی کی تنصیبات اور بحیرہ اسود میں حملے روکنے پر زور دیا ہے۔

اعلامیے میں یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ یورپ کی سلامتی کے

مستقبل سے متعلق فیصلوں میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے۔