Roze News

ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کریں گے: ٹرمپ کا اعلان

ٹرمپ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کرے۔ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں سابق فوجیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے کو بہت پہلے نمٹا دیا جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا 93 فیصد نہیں بلکہ مکمل فتح چاہتا ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو امریکا کی تباہ کردہ تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے میں 25 سال لگیں گے تاہم امید ہے کہ امریکا کو اس ملک میں مزید تباہی نہیں کرنی پڑے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار دہرایا کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور تہران کے ساتھ جنگ کا آغاز امریکا نے نہیں کیا۔