Roze News

جنگ کے خاتمے کیلئے جے ڈی وینس کا ایران سے براہِ راست ملاقات پر غور

جے ڈی وینس

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی رہنما کے ساتھ براہِ راست ملاقات پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس ایران جنگ ختم کرنے کیلیے ایران کی قدامت پسند قیادت سےملنے پر آمادہ ہیں۔

صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران سے مذاکرات کی بحالی پر تیار ہیں اور جے ڈی وینس کو معاملے پر اختیارات دیدیے ہیں۔