Roze News

راولپنڈی، صحافی ربیعہ احسن گولی لگنے سے جاں بحق،مقدمہ درج، تفتیش شروع

صحافی ربیعہ احسن

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

راولپنڈی: دلخراش واقعہ نجی ٹی وی کی پروگرام ہوسٹ ربیعہ احسن گولی لگنے سے جاں بحق،اینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے 1 گولی لگی ہے، پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،فرانزک ٹیموں کو طلب کرلیا گیامقتولہ کی عمر تقریبا 40سال ہے،ابتدائی طور پر مقتولہ کے خاوند کو تحویل میں لے لیا گیامقتولہ دو بیٹیوں کی ماں تھی،ذرائع

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کا قتل ہمیں رپورٹ ہوا ہے،ربیعہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی ہےاینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے 1 گولی لگی ہے، ہم نے قتل کی تفتیش شروع کردی ہےپنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی موقع پر آئی ہے، ہم نے جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ہے، سی پی او نے مزید کہا کہ مقتولہ اینکر کے شوہر احسن کو گرفتار کرلیا ہے، سی پی اوشواہد جمع کررہے ہیں ایف آئی آر درج کریں گے۔