Roze News

امریکا نے ایران کی مدد پر کرپٹو سمیت کینیڈا کی 8 ڈیجیٹل کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

پابندی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکا نے ایران سے مالی روابط اور پابندیوں سے بچنے میں معاونت کے الزام میں کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی جبکہ معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج MEXC Global کو بھی امریکی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد ہوں گے اور امریکی شہریوں و اداروں کے ساتھ ان کے مالیاتی لین دین پر پابندی ہوگی۔MEXC Global کے خلاف جاری حکم بھی امریکی مالیاتی اداروں کو اس پلیٹ فارم سے رقوم کی منتقلی سے روکے گا۔

یہ اقدامات ایران کے خلاف جاری آپریشن ’اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے کینیڈا کے صوبوں اونٹاریو اور برٹش کولمبیا میں قائم 8 منی سروسز کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ؤامریکی حکام کا الزام ہے کہ یہ کمپنیاں ایرانی ریال سمیت مختلف کرنسیوں کو ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل کرنے اور ایران سے متعلق بین الاقوامی مالیاتی لین دین میں سہولت فراہم کر رہی تھیں۔

ان میں بعض لین دین ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ڈیجیٹل والٹس اور پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایرانی کرپٹو ایکسچینجز سے بھی متعلق بتائے گئے ہیں۔پابندیوں کا سامنا کرنے والی کمپنیوں میں ملین ایکسچینج، امین ایکسچینج، این آئی اے نیشنز کرنسی، فرح ایکسچینج، کرپٹو رائل اور دیگر مالیاتی ادارے شامل ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان میں سے بعض کمپنیوں پر منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے منتقل کرنے کا الزام ہے۔