وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی۔
مشیر برائے وزارتِ خزانہ خرم شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام نے ایک نیا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے جس کے تحت شہریوں میں ہاؤسنگ قرضوں کی تقسیم کا مجموعی حجم 100 ارب روپے کی حد پار کر گیا ہے۔
مشیر برائے وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا کہ اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک 17 ہزار 697 گھرانوں کو 104 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جون 2026ء کے بعد سے صرف 6 ماہ کے مختصر عرصے میں قرضوں کی تقسیم میں 404 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پروگرام کی پیشرفت کے حوالے سے مشیرِ خزانہ نے تفصیلی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار 715 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور ان میں سے 90 ہزار 405 درخواستوں پر 533 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا درخواستوں کی منظوری کی شرح 41 فیصد رہی ہے، جبکہ فنانسنگ کی منظوریوں میں مجموعی طور پر 269 فیصد اضافہ ہوا ہے۔





