محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش جبکہ پشاور، کوہاٹ، کرم اور باجوڑ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور پوٹھوہار میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، ژوب اور قلات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار، اسکردو میں دو جبکہ اسلام آباد میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





