واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے کنٹرول سے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ریپبلکنز ارکان کی حمایت ملنے کا امکان ہے۔سینیٹ کے ارکان ایران جنگ شروع کرنے کے فیصلے، اس کے طریقہ کار، کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے اور جنگ کے اخراجات سے متعلق ہیگسیتھ سے جواب طلب کرنا چاہتے ہیں۔
ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرار داد ستمبر 2026 میں ڈیموکریٹس نے نہیں بلکہ ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد پر ممکنہ ووٹنگ سے بچنے کے لیے ری پبلکن قیادت نے ستمبر میں ایوان کا اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا تھا۔ادھر امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈیموکریٹس نے بھی پینٹاگون اور وزیر جنگ کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، متعدد ریپبلکن ارکان بھی ہیگسیتھ کو ایران جنگ میں ناکامی اور انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ری پبلکن ارکان کا کہنا ہے کہ ہیگسیتھ نے ٹرمپ کو ایران پر حملے کے لیے قائل کیا اور جنگ کے خاتمے کی کوئی حکمت عملی نہیں دی۔ادھر صدر ٹرمپ نے ہیگسیتھ کی حمایت جاری رکھتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا امکان مسترد کر دیا۔





