Roze News

ملک بھر میں موسم خشک، شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

ملک بھر میں موسم خشک، شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   موسم سرد  رہنے  کا امکان ہے،تاہم رات کے اوقات میں بالائی  خیبرپختونخوا اور  گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر  ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برفباری  ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے  کا امکان ہےتاہم صبح /رات کے اوقات میں خنکی رہنے  کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا تا ہم  چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم  اور گردونواح میں مطلع  جزوی ابر آلود رہنے  کے علاوہ   چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،مری ، گلیات اور گردونواح  میں  مطلع جزوی ابر آلود      جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد  رہنے  کی توقع ہے،  سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر  میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد رہے گا  تاہم  شام /رات میں گلگت بلتستان میں چند مقامات  پر   گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش  /پہاڑوں پر ہلکی برفباری  ہوسکتی ہے ۔       

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد  اورمطلع جزوی ابر آلود   رہا، آج ریکارڈکیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لہہ میں منفی04،اسکردومنفی01اور استورمیں 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔