Roze News

باجوڑ: مکان کی چھت گرنے سے خواتین سمیت 5 افراد ملبے تلے دب گئے

مکان زمین بوس

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

باجوڑ: تحصیل ناوگئی کے علاقے غلجو کامنگرہ میں مکان کی چھت گر گئی۔ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے 2 خواتین، ایک مرد اور 2 بچے ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے پانچوں افراد کو ملبے سے بحفاظت باہر نکال لیا۔حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔