Roze News

شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران پھر ڈٹ گیا

ایران

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تہران: ایران نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف مصطفیٰ ایزدی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی قوم جنگ کے فن سے خوب واقف ہے۔

ڈپٹی چیف مصطفیٰ ایزدی نے کہا کہ مسلح افواج ایران کی خودمختاری کا مضبوطی سے دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے میزائلوں، فضائی دفاعی نظام اور ڈرون کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے۔