Roze News

ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا

ڈاکٹر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چونیاں: تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ رہ جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

حالت بگڑنے پر متاثرہ خاتون کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کیاگیا جہاں الٹراساؤنڈ کے دوران پیٹ میں تولیہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔متاثرہ خاتون کے مطابق لاہور جنرل اسپتال میں آپریشن کر کے تولیہ نکال دیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔