Roze News

انتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشاف

انتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشاف

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور امریکا میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں، امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں نئے حملوں کے امکانات کی نشاندہی کردی۔بلومبرگ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوبارہ شدت اختیار کرنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور امریکی فوجی تیاریوں کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف مزید حملوں کے امکانات پر غور کر رہی ہے تاہم کارروائی کے حتمی وقت اور فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں 27 اکتوبر کو انتخابات متوقع ہیں، جبکہ امریکا میں 3 نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔ امریکی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں کے لیے مقابلہ ہوگا، جبکہ 36 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

بلومبرگ کے تجزیے کے مطابق امریکی انتخابات سے قبل ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان نسبتاً کم دکھائی دیتا ہے، کیونکہ جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی نے امریکی عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔اس صورت حال سے صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔

جریدے کے مطابق ٹرمپ نے پہلے مشرق وسطیٰ کی جنگ چند ہفتوں میں ختم ہونے کی امید ظاہر کی تھی، لیکن خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت اور اضافی عسکری وسائل کی تعیناتی سے کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔