Roze News

معروف بینک کا رواں سال 5 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان

معروف بینک کا رواں سال 5 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

برطانیہ کے بارکلیز بینک نے رواں سال 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ، جو بینک کی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 5 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال نے روزگار کے شعبے کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا۔

برطانیہ کے معروف بارکلیز بینک نے اپنے اخراجات میں کمی اور منافع بخش بنانے کے لیے رواں سال 5 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کاروباری شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بعد یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے کہا یہ برطرفیاں بینک کی فکسڈ لاگت میں کمی لانے اور منافع کا تناسب بہتر بنانے کی جامع حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق کل برطرفیوں کا 60 فیصد حصہ تکنیکی (IT) شعبوں، بشمول سپورٹ اسٹاف اور سافٹ ویئر ڈیولپرز پر پڑے گا جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی کی آمد سے ان شعبوں میں انسانی کارکردگی کی ضرورت کم ہوئی ہے۔

بارکلیز بینک کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں شدید مالی چیلنجز کا سامنا رہا ہے ، تیسری سہ ماہی میں بینک کا مجموعی منافع 2.3 ارب پاؤنڈ رہا، جو کمزور کارکردگی کے باعث مالیاتی تجزیہ کاروں کی توقعات سے کم ہے۔

مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبے نے 3.1 ارب پاؤنڈ کی آمدنی حاصل کی، جو کہ متوقع تخمینے سے کافی کم ہے۔

فکسڈ انکم میں کمی: بانڈ ٹریڈنگ اور شرحِ سود کی مصنوعات کی مندی کی وجہ سے فکسڈ انکم کی آمدنی میں 19 فیصد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اخراجات میں کٹوتی اور ملازمین کو نکالنے کی خبر سامنے آتے ہی ابتدائی کاروباری سیشن میں بارکلیز بینک کے حصص میں 2.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔