Roze News

عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا تاریخی دورہ، شاہ چارلس نے اعزاز میں حدیثِ نبوی ﷺ پڑھ کر سنائی

عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا سرکاری دورے پر استقبال کیا۔ یہ 44 سال بعد کسی عمانی سلطان کا برطانیہ کا پہلا سرکاری ریاستی دورہ ہے۔اس موقع پر شاہ چارلس نے اپنے خطاب میں صحیح مسلم کی ایک حدیث عربی زبان میں پڑھ کر سنائی اور عمانی عوام کے اچھے اخلاق کی تعریف کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ چارلس نے اس حدیث کا حوالہ دیا جس میں عمان کے لوگوں کے نرم مزاج اور اچھے برتاؤ کا ذکر ہے۔

حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر تم عمان کے لوگوں کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں برا بھلا کہتے اور نہ تمہیں مارتے۔ شاہ چارلس کی جانب سے حدیث کا عربی متن پڑھنے کے اس اقدام کو دورے کا ایک نمایاں لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔شاہ چارلس نے اس موقع پر عمان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا، خصوصاً آبنائے ہرمز کو کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے عمان کے کردار کی تعریف کی۔