سعودی عرب میں حوثیوں کے مزید حملوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔امریکا نے سعودی عرب میں اپنے بعض سفارتی مشنز سے سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو روانہ ہونے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.29 ڈالر، یعنی 1.2 فیصد اضافے کے بعد 110.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 97 سینٹ، یعنی ایک فیصد بڑھ کر 98.12 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اس سے قبل بدھ کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ 67 سینٹ کم ہوئے تھے۔





