پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی مذاکرات کیلئے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط منظور نہیں، لانگ مارچ صرف عمران خان کے کہنے پر ختم کیا جاسکتا ہے، سینیٹر علی ظفر

وزیراعظم کی مذاکرات کیلئے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط منظور نہیں، لانگ مارچ صرف عمران خان کے کہنے پر ختم کیا جاسکتا ہے، سینیٹر علی ظفر

تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مذاکرات کیلئے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط منظور نہیں، عمران خان سے ملاقات کروائیں، ان کے کہنے پر مارچ ختم کردیں گے وزیراعظم نے وہ بات کی کہ ہم نے نہیں کھیلنا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے حکومت کی لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرے، تب حکومت بات چیت کے لیے تیار ہوگی۔ جس پر بیرسٹر علی ظفر اور دیگر پارٹی قیادت کے مطابق مذاکرات شروع کرنے کیلئے لانگ مارچ معطل یا ختم کرنے کی شرط منظور نہیں ہے، اور لانگ مارچ کا فیصلہ قائم رہے گا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بات چیت کو کسی بھی پیشگی شرط یا دباؤ سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کیلئے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط منظور نہیں، پہلے عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، عمران خان کہیں گے تو لانگ مارچ ختم کر دیں گے، مذاکراتی ٹیم میں محمود اچکزئی، سہیل آفریدی کے نمائندے کو بھی شامل ہونا چاہیے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ وزیراعظم نے وہ بات کی کہ ہم نے نہیں کھیلنا، مذاکرات ختم ہونے کی بنیادی وجہ ہی بانی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم نہ ہونا تھا، اب وزیراعظم بھی مذاکراتی ٹیم والا مؤقف ہی دہرا رہے ہیں، مذاکراتی ٹیم یا پی ٹی آئی کا کوئی رہنما لانگ مارچ ختم کرنے کا اتنا بڑا فیصلہ خود نہیں کرسکتا، بانی سے ملاقات کرائی جائے اگر بانی لانگ مارچ ختم کرنے کا کہیں گے تع ضرور ختم کردیا جائے گا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field