تازہ ترین معیشت و تجارت

سعودیہ کا ایشیا کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا بڑا فیصلہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

 

ریاض: سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔سعودی عرب کے اقدام کے بعد ایشیا کے لئے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، اس کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کے لئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی تیل کمپنی آرامکو نے نومبر کے لئے ایشیا کو فراہم کئے جانے والے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمتوں سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے۔

اس کے علاوہ آرامکو نے ایشیا کو فروخت کئے جانے والے خام تیل کے دیگر گریڈز یعنی عرب میڈیم اور عرب ہیوی کی نومبر کی سرکاری قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل کی کمی کر دی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field