عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے۔ جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجوہات میں مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات میں اضافہ اور جی سیون ممالک کی جانب سے ہنگامی ذخائر سے خام تیل اور ڈیزل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ شامل ہے، تاہم ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے میں تیل کی تنصیبات کو مزید نقصان پہنچنے کے خدشات کے سبب غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 35 سینٹ یعنی 0.34 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ 101.90 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 62 سینٹ یعنی 0.68 فیصد کم ہوکر 90.49 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں ہونے والا بیشتر اضافہ بھی ختم ہوگیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی ہفتہ وار قیمت میں 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave feedback about this