پاکستان تازہ ترین صحت

مچھر مار کوائل کتنا خطرناک ہے، نئی تحقیق میں ہولناک انکشاف

مچھر مار کوائل کتنا خطرناک ہے، نئی تحقیق میں ہولناک انکشاف

کراچی: مچھروں کی یلغار ہو تو لوگوں کی اکثریت مچھر مار کوائل جلاتی ہے لیکن یہ کتنا خطرناک ہے نئی تحقیق میں ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث ملک کی مضافاتی بستیوں میں پہلے ہی مچھروں کی بہتات ہوتی ہے جب کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی یلغار شہروں میں بھی بڑھ رہی ہے۔

لوگوں کی اکثریت مچھروں سے بچنے کے لیے گھروں میں موسکیٹو کوائل جلاتی ہے، لیکن ماہرین صحت بند کمرے میں اس کے دھوئیں کو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق 7 سے 8 گھنٹے جلنے والے ایک کوائل سے خارج ہونے والے باریک ذرات کی مقدار 70 سے 137 سگریٹ کے برابر ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کوائل کے دھوئیں میں کاربن مونو آکسائیڈ، بینزین اور دیگر کیمیکلز شامل ہوتےہیں، جو آنکھ، ناک اور گلے میں جلن، کھانسی، سر درد، تھکن اور سانس لینے میں دشواری پیدا کر سکتے ہیں۔مچھر مار کوائل بالخصوص دمے کے مریضوں کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ کیونکہ بچے، بزرگوں کے ساتھ سانس کے مریض خاص طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field