تازہ ترین دنیا

دہشت گردی کا خدشہ، امریکا نے برطانوی اڈے سے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے

امریکا نے برطانوی اڈے سے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے

 

امریکا نے برطانیہ کے رائل ایئر فورس فیئر فورڈ بیس سے اپنے تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کردیے ہیں جہاں ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی بی-52 اور بی-1 بمبار طیارے تعینات تھے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اڈے پر مبینہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے معاملے کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا ہے۔

پینٹاگون کے ایک عہدیدار کے مطابق فیئر فورڈ سے بمبار طیاروں کو امریکا میں ان کے متعلقہ ہوم بیسز پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ عہدیدار نے حساس فوجی نقل و حرکت پر بات کرنے کی اجازت نہ ہونے کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر معلومات فراہم کیں۔

ایوی ایشن مانیٹرز کے مطابق ایران جنگ کے ابتدائی دنوں سے درجنوں بی-52 اور بی-1 بمبار طیارے RAF فیئر فورڈ سے آپریٹ کررہے تھے، تاہم اتوار کو متعدد بی-1 بمبار طیاروں کو اڈے سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے آئندہ اقدامات، جن میں مزید حملے بھی شامل ہیں پر غور کررہے ہیں۔ٹرمپ نے ہفتے کو کہا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچایا جاچکا ہے اور اب فیصلہ ہوگا کہ معاملہ آسان طریقے سے حل ہوتا ہے یا مشکل طریقے سے۔

دوسری جانب برطانوی حکام نے گزشتہ ہفتے وسطی لندن سے ایک دوہری برطانوی و ایرانی شہریت رکھنے والے شخص کو مبینہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبہے میں گرفتار کیا۔یہ گرفتاری ستمبر کے آخر میں آر اے ایف فیئر فورڈ میں پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے کے بعد عمل میں آئی۔ تحقیقات کے دوران مجموعی طور پر 6 افراد کو حراست میں لے کر ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field