پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، بانی پی ٹی آئی سے اختلاف کے باوجود ان کی خواتین کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مریم نواز کی تربیت میں یہ شامل نہیں کہ وہ کسی عورت کو جیل میں رکھے، نواز شریف اگر انتقامی ہوتے تو پرویز مشرف کیلئے معافی کا اعلان نہیں کرتے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کیسز کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔

Leave feedback about this