میرا خیال ہے کہ وہ کنٹینر کو مہینوں تک یہاں کھڑا رکھیں گے، یہ صوبے توڑنا چاہتے ہیں، کہتے ہیں کہ ہم گورنرراج لگا دیں گے، کس حیثیت سے گورنر راج لگاؤ گے؟ کیا 4 کروڑ انسانوں کا مذاق اڑائیں گے؟ اپوزیشن لیڈر کی گفتگو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی مثبت معنوں میں ایک انتہائی خطرناک اور مضبوط انسان ہے، میرا خیال ہے کہ وہ کنٹینر کو مہینوں تک یہاں کھڑا رکھیں گے، یہ صوبے توڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کہتا ہے اجتماع کا حق ہے، آئین کہتا ہے بولنے کا حق ہے، آئین کہتا ہے جلوس کا حق ہے۔
بار بار ہم کہتے ہیں کہ بابا نہ گالی ہوگی، نہ کسی کو پتھر مارا جائے گا، نہ کچھ ہوگا۔ نہیں ہم کسی کو وہ نہیں کریں گے، ہم گورنر راج لگا دیں گے۔ کہاں سے لگاؤ گے؟ یعنی چار کروڑ انسانوں کی، اس کا مذاق اڑائیں گے آپ؟ چار کروڑ انسانوں نے ایک حکومت بنائی ہے، وہ صرف احتجاج کر رہے ہیں، بار بار کہتے ہیں کہ بھائی کوئی گالی والی نہیں ہوگی۔

Leave feedback about this