محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر ا ضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں دن کے دوران گرم رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کےدوران گرم رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔؎
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this