محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم گلگت بلتستان، چترال اور دیر کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے،بالائی اور شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چترال اور دیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Leave feedback about this