صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کا اقوامِ متحدہ میں اپنی تعریف والا خطاب شیئر کردیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کا اقوامِ متحدہ میں اپنی تعریف والا خطاب شیئر کردیا

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کا اقوامِ متحدہ میں اپنی تعریف والا خطاب شیئر کردیا

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کا اقوامِ متحدہ میں اپنی تعریف والا خطاب شیئر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیے گئے خطاب کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔

ستاسی سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی پاکستان کے خلاف ’آپریشن سندور‘ کے نام سے کی گئی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے امریکی صدر کی بروقت مداخلت اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ویڈیو بغیر کسی اضافی تبصرے کے اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرعزم اور بصیرت افروز قیادت اور ان کی بروقت مداخلت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے جنوبی ایشیا میں لاکھوں لوگوں کی قیمتی جانیں بچائیں۔

اس سے قبل اقوامِ متحدہ میں کیے گئے اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع سمیت آٹھ جنگیں رکوانے میں مدد فراہم کی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ امریکی صدر نے خطے میں تین کروڑ افراد کی جانیں بچائیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کو ایک نئے لقب ’’فنٹاسٹکپ پرائم منسٹر‘‘ سے بھی نوازا تھا۔

Exit mobile version