وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ، ترکیہ اور سعودی عرب کے در میان اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف بھارت نےکشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی ، بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51کے مطابق ملک کا دفاع کیا اور بھارتی حملوں کو ناکام بنایا، انھوں نے مسئلہ فلسطین کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے
وزیراعظم نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ رکوانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی بھی تعریف کی ، اسرائیلی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل عرصہ دراز سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، اسرائیل کی لبنان کے خلاف جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کیا ہے ،سندھ طاس کا پانی پورے خطے کے لیے ہے۔
وزیراعظم نے عالمی سطح پر معیشت ، اخلاقی اقدار اور سماجی ترقی میں چینی صدر کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں، پاکستان اس جنگ میں 150 ارب ڈالر کا نقصان اُٹھا چکا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کو مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ، دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے پاکستان کو نشانہ بنا رہی ہیں ، افغانستان سے حملوں کے سلسلے کو ہر ممکن روکنا ہوگا
وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین نے کئی مرتبہ تالیاں بجائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران اس وقت دنیا کو درپیش سب سے بڑے مسئلے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تفصیل سے بات کی، اسلام آباد مفاہمت کا ذکر کیا، آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب کو کھولنے کا مطالبہ کیا، کشمیر کی آزادی پر پاکستان کے مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدہ کی بھارت کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو تنبیہہ کی، انہوں نے بھارت کے گزشتہ سال چھ مئی کو پاکستان پر حملے کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو اس جارحیت پر سبق سکھایا، آئندہ بھی بھارت نے پاکستان پر کوئی جارحیت کی تو آئندہ بھی پاکستان بھارت کو سبق سکھائے گا
وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی طالبان ریجیم کو بھی سخت الفاظ مین تنبیہہ کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دہشتگردی میں ایک لاکھ لوگ شہید ہوئے ہیں۔ افغانستان سے پاکستان مین دہشتگردی ہو رہی ہے۔ افغان سرزمین کو فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کے دہشت گرد استعمال کر رہے ہین۔ وزیراعظم نے تنبیہہ کی کہ افغانستان اپنی سرزمین سے ہونے والے تمام حملوں کو بند کرے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کئی دوسرے اہم مسائل پر بھی بات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں موجود بہت سے ممالک کے مندوبین نے تالیاں بجا کر وزیر اعظم شہباز شریف کے نکتہِ نظر کو سراہا۔

Leave feedback about this