محکمہ موسمیات نے اگلے ایک سے تین گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اوراسلام آباد میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے شمال مشرق میں بارش برسانے والا نظام موجود ہے اوراگلے 01 سے 03 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹیکسلا، واہ کینٹ، اٹک اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عوام موسمی سرگرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
آج شام ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کے علاقے کنڈ میں طوفانی بارش اور فلیش فلڈ آنے سے نقصانات کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
بٹگرام میں شدید بارش اور مقامی پہاڑی نالے میں اچانک آنے والے سیلاب سے دو بچے فوت ہو گئے، 15 مکانات تباہ ہو گئے۔ سیلابی سے متعدد دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔
بٹگرام مین رپورٹ ہونے والے ایک حادثے میں 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوا گیا اور ایک الگ حادثہ میں 7سالہ بچی برساتی نالے میں بہہ گئی ۔
بٹگرام۔ اچانک آنے والے سیلاب کے ریلے میں نالے کے قریب واقع املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ کئی مویشی بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ہیں۔
بٹگرام میں ضلعی انتظامیہ نے بھاری مشینری اور ریسکیوٹیمیں موقع پر روانہ کردی ہیں۔

Leave feedback about this