پاکستان تازہ ترین

پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، قبروں سے بچیوں کی لاشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے والا ملزم ہلاک

پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، قبروں سے بچیوں کی لاشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے والا ملزم ہلاک

بڈھ بیر پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں قبروں کی بے حرمتی کے مقدمے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی ٹیم زیرِ حراست ملزم سلمان ولد افغان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے شیخان قبرستان لے جا رہی تھی کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر اچانک فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ ایک پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی گولیوں کی زد میں آئے۔

فائرنگ کی زد میں آکر زیرِ حراست ملزم سلمان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سلمان کو گزشتہ روز شیخان قبرستان میں ایک قبر کی مبینہ بے حرمتی کی کوشش کے دوران مقامی افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم افغان شہری اور باڑہ قدیم کا رہائشی تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field