ملک کے معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے آصف اقبال کے انتقال کی تصدیق کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے اداکار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے آصف اقبال کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وہ طویل عرصہ سے تھیٹر سے وابستہ تھے، آصف اقبال اپنے مزاحیہ کرداروں، منفرد اداکاری اور برجستہ مکالموں کے باعث مقبول تھے۔
60 سالہ آصف اقبال بٹ کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا، اُن کی نماز جنازہ بعد از عشاء نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔

Leave feedback about this