ملک کے مختلف شہروں میں موسم کے رنگ بدل گئے، لاہور میں بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی اور حبس برقرار ہے اور سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔
لاہور میں شہر میں آج بارش کا 95 فیصد امکان ہے، جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں دن بھر 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی دن کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری رہا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا فضائی معیار تسلی بخش ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پارٹیکیولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈ کی گئی۔

Leave feedback about this