سونے کی ایک کان منہدم ہونے کی وجہ سے کم سے کم 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں سونے کی ایک کان منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں اس میں کام کرنے والے کم سے کم 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو ادارے وہاں پہنچے اور لاشیں نکالنے کے ساتھ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے دو افراد نے بتایا کہ جو لوگ لاپتہ ہیں ان کے بارے میں بھی خدشات ہیں کہ وہ ملبے کے نیچے ہیں اور ان کے زندہ ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Leave feedback about this