پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ ہو تو ایسا ! اپنے کارکنان کو چھڑوانے کیلئے خود پولیس کے ڈالے میں بیٹھ گئے ،جب تک میرے کارکنان کو نہیں چھوڑینگے ، تب تک گاڑی سے نہیں اُتروں گا ،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ ہو تو ایسا ! اپنے کارکنان کو چھڑوانے کیلئے خود پولیس کے ڈالے میں بیٹھ گئے ،جب تک میرے کارکنان کو نہیں چھوڑینگے ، تب تک گاڑی سے نہیں اُتروں گا ،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنے کارکنان کو چھڑوانے کیلئے خود پولیس کے ڈالے میں بیٹھ گئے، سہیل آفریدی نے پولیس کو کہا کہ جب تک میرے کارکنان کو نہیں چھوڑیں گے تب تک گاڑی سے نہیں اتروں گا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا نے بتایا کہ پولیس نے لاہور کی قیادت کو حراست میں لے رکھا ہے، ہمارے سینکڑوں کو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، ہم لبرٹی کی طرف جا رہے تھے کہ پولیس نے ناکے لگا کر ہمارے لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے،

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ جب تک ہماری قیادت اور کارکنان کو رہا نہیں کیا جائے گا ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لاہور میں تحریک انصاف کے دیرینہ شہید کارکن اشتیاق احمد کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور پنجاب پولیس کی کارروائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اشتیاق احمد کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field