تازہ ترین دنیا

ایران امریکا کشیدگی، اٹلی کا اہم مؤقف سامنے آگیا

ایران امریکا کشیدگی، اٹلی کا اہم مؤقف سامنے آگیا

روم، ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا ملونی نے خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے اور سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اٹلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کو روکنا اور آبنائے ہرمز سمیت اہم سمندری راستوں میں آزادانہ آمدورفت یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔

دوسری جانب اٹلی نے ایران امریکا تنازع کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے بحران اور عالمی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر اپنی توانائی کی سلامتی کے لیے بھی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اٹلی کی حکومت نے مقامی تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے اور درآمدی توانائی پر انحصار کم کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ایران امریکا تنازع کے دوران پاکستان بھی سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں شامل رہا ہے۔ حالیہ صورتحال میں پاکستان کو خطے میں سفارتی توازن برقرار رکھنے کے لیے اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field