پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز جاتی امرا میں ہوئی، اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا۔

نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا ہے۔
Leave feedback about this