محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
لاہور میں گرمی کا راج برقرار ہے جبکہ ہوائیں کم چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
لاہورمیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے جس میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،دوسری جانب لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہے، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 14 سے 16 ستمبر تک تیز بارش کا امکان ہے،گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کا نیا موسمیاتی نظام ڈپریشن کی شکل اختیار کر رہا ہے،ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارش متوقع ہے تاہم بارش سے قبل کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں معطل رہیں گی،اوراس دوران درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
شہر قائد میں اس وقت موسم گرم اور مرطوب جبکہ حبس کی کیفیت برقرارہے،شہرقائدکا موجودہ درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے جبکہ گرمی کی شدت تیس ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس ڈگری تک جاسکتا ہے ،شہرمیں جنوب مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں فی الحال بارش یا بوندا باندی کا امکان نہیں، تاہم شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پرٹیکیولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے۔

Leave feedback about this