تازہ ترین دنیا

برطانیہ میں بڑا فضائی بحران، ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم فیل ، ہزاروں پروازیں متاثر

برطانیہ میں بڑا فضائی بحران، ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم فیل

 

لندن: برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے فلائٹ پروسیسنگ سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ سیکڑوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

برطانیہ کی نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کے مطابق خرابی اس کے فلائٹ ڈیٹا پروسیسنگ سسٹم میں پیدا ہوئی، جس سے ہیتھرو، گیٹوک، مانچسٹر، اسٹینسٹیڈ سمیت 15 بڑے ایئرپورٹس متاثر ہوئے۔

حکام نے بعد میں بتایا کہ تکنیکی مسئلہ حل کرلیا گیا ہے، تاہم پروازوں کا بیک لاگ ختم کرنے میں وقت لگ رہا ہے اور بدھ کو بھی مزید تاخیر اور منسوخی کا امکان ہے۔ ہیتھرو پر رات گئے آمدورفت بھی معطل رہی، جبکہ روانگی کا آپریشن محدود انداز میں بحال کیا گیا۔

فلائٹ ٹریکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ متعدد پروازیں کئی گھنٹوں تک تاخیر کا شکار رہیں۔ خرابی کے باعث بعض طیاروں کو برطانیہ سے باہر یورپی ایئرپورٹس پر روکنا یا اتارنا پڑا۔

تکنیکی خرابی کے بعد برطانوی ایئرلائنز اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض بڑی ایئرلائنز نے نیٹس کے نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

NATS کا کہنا ہے کہ خرابی کے دوران فضائی سلامتی متاثر نہیں ہوئی، تاہم برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے تاکہ سسٹم کی قابلِ اعتماد کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field