پاکستانی اداکار و گلوکار دانیال ظفر اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں مداح ان کی نجی زندگی سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیال ظفر نے اپنی فیملی فرینڈ نور فاطمہ سے منگنی کر لی ہے۔
دانیال ظفر کی مبینہ منگنی کی خبر پر مداحوں کے دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار کو اب خود اس کا اعلان کر دینا چاہیے جبکہ ایک مداح نے مذاقاً کہا کہ ’میرا دل ٹوٹ گیا‘۔
واضح رہے کہ دانیال ظفر یا نور فاطمہ کی جانب سے منگنی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے فی الحال اسے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔
