اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ ختم،شہر قائد میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز کی نسبت آ ج پارہ 3 ڈگری زیادہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر آج بھی بارش متوقع ہے۔
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔
آج دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام اور رات کے وقت بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave feedback about this