تازہ ترین دنیا

ایرانی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد کر دیا

آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد

 

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز میں خلل کا الزام مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ 28 فروری تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی تھی، امریکا اور اسرائیل کے حملے سے بحری آمدورفت متاثر ہوئی اور جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنگ شروع کی، اور اب اخراجات دنیا سے وصول کرنا چاہتا ہے، ایران کی درآمدات اور برآمدات بھی آبنائے ہرمز سے منسلک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی ریاستوں کو جارح ممالک کے جنگی جہاز روکنے کا حق ہے، جنگ شروع کرنے والا فریق نتائج کی ذمہ داری قبول کرے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field