شادی کی خوشیاں آنسوؤں میں بدل گئیں، باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 7 جانیں چلی گئیں، درجنوں زخمی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

شادی کی خوشیاں آنسوؤں میں بدل گئیں، باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 7 جانیں چلی گئیں، درجنوں زخمی

سردار گڑھ ظاہر پیر کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، جہاں شادی میں شرکت کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ ٹریلر ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی بتائی گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی۔

شیخ زید اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ مزید 3 زخمی اسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
Exit mobile version