دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف بھارت نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔
شفالی ورما 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سمرتی مندھانا بھی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، پراتیکا راول کو 4 رنز پر فاطمہ ثنا نے آؤٹ کیا۔
کپتان ہرمن پریت کور 18 اور دپتی شرما 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے کم ترین ٹوٹل 55 رنز پر ڈھیر ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا تھا۔
