مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کیلیے لندن جائیں گی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کیلیے لندن جائیں گی

مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کیلیے لندن جائیں گی

مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کیلیے لندن جائیں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہفتے کو نجی دورے پر لندن روانہ ہوں گی جہاں وہ تین روز قیام کریں گی۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کیلیے لندن جائیں گی، وہ تین دن قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیٹی نے لندن کی ایک یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر لی ہے، مریم نواز کے سفری شیڈول اور دیگر مصروفیات کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔

Exit mobile version