شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ انتقال کر گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ انتقال کر گئے

شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ انتقال کر گئے

شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ انتقال کر گئے

جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے مہتمم ،تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور ممتاز دینی شخصیت شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ انتقال کر گئے۔

جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کی انتظامیہ کے مطابق مرحوم علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کی نمازِ جنازہ 8 اگست کو شام 5 بجے سلطان پور شریف، ہروئی والا حسن ابدال میں ادا کی جائے گی۔

علامہ پیر سید حسین الدین شاہ دینی و علمی خدمات کے حوالے سے ایک ممتاز مقام رکھتے تھے اور طویل عرصے سے تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ کے طور پر مذہبی و تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کے انتقال پر علمائے کرام، طلباء اور ہزاروں عقیدت مندوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version