تازہ ترین دنیا

ایران کو چند ہفتوں میں چینی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا امکان ہے: برطانوی میڈیا

ایران کو چند ہفتوں میں چینی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا امکان ہے: برطانوی میڈیا

برطانوی میڈیا نے ایران کو آئندہ چند ہفتوں میں چین سے فضائی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے معاملے سے باخبر 3 ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کو آئندہ چند ہفتوں کے دوران چین میں تیار کردہ کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہونے کی توقع ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایران اپنے فضائی دفاع کو دوبارہ مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 6 سے 7 کروڑ امریکی ڈالرز کے درمیان ہے اور اس میں 3 سے 4 سو QW-12 اور FN-16 مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز (MANPADS) شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد ایران کی قلیل فاصلے کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کی یہ اب تک کی سب سے بڑی معلوم کوششوں میں سے ایک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ہانگ کانگ میں قائم کمپنی ژونگ چنگ باؤشانگ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے ساتھ طے پایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی ایرانی فریق اور چینی سپلائر کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہی تھی۔

دوسری جانب چین نے اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image