پاکستان تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی معیشت و تجارت

BYD نے اپنی سستی ترین چھوٹی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

BYD نے اپنی سستی ترین چھوٹی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

چین کی معروف الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی BYD کی سستی ترین چھوٹی الیکٹرک گاڑی متعارف، قیمت اور رینج نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

چین کی معروف الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی BYD نے جاپان کی آٹو مارکیٹ میں اپنی نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی “ریکو (Racco)” متعارف کرا دی ہے، جسے جاپانی کار ساز کمپنیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق BYD آٹو جاپان کے چیف ایگزیکٹو افسر اتسوکی توفوکوجی نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی سبسڈی شامل ہونے کے بعد نئی ریکو کی ابتدائی قیمت 20 لاکھ ین سے کم ہوگی، جو تقریباً 12 ہزار 210 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ریکو ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر کم از کم 210 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ BYD کا مقصد اس گاڑی کے ذریعے جاپان کی مقبول “کےئی کار” مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانا ہے، جہاں چھوٹی اور کم قیمت گاڑیوں کی مانگ زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق BYD کی نئی الیکٹرک گاڑی کا مقابلہ جاپان کی مقبول ترین الیکٹرک گاڑی نسان ساکورا سے ہوگا، جو اس وقت مقامی مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ BYD کی جاپان میں یہ پیش رفت مقامی آٹو کمپنیوں کے لیے مسابقت میں اضافہ کر سکتی ہے۔ کم قیمت، مناسب ڈرائیونگ رینج اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث ریکو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image