تازہ ترین دنیا

ایران مذاکرات کی بحالی پر آمادہ، پاکستان کے ذریعے امریکہ کو پیغام بھیج دیا، العربیہ کا دعویٰ

ایران مذاکرات کی بحالی پر آمادہ، پاکستان کے ذریعے امریکہ کو پیغام بھیج دیا، العربیہ کا دعویٰ

العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پاکستان کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنی آمادگی سے آگاہ کر دیا، تہران نے پاکستان کو بتایا ہے کہ وہ جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں مذاکرات کے نئے دور کے لیے تیار ہے۔ العربیہ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایران نے پاکستان کو یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت کے مطابق آگے بڑھنے چاہئیں، تہران مذاکرات کی بحالی کے لیے مرحلہ وار ایجنڈا چاہتا ہے، جس میں پہلے آبنائے ہرمز سے متعلق امور، اس کے بعد ایران کے منجمد اثاثوں اور آخر میں اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی جائے، ایران نے پاکستان کو یہ مؤقف بھی دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے کسی نئے بحری کوریڈور کے قیام کی تجویز کو مسترد کرتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image