ملک بھر میں بغیر کارآمد ویزا مقیم افغان شہریوں کے لیے ڈیڈ لائن ختم کر دی گئی ہے ، سیکیورٹی فورسز نے اس حوالے سے ملک گیر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 4 جولائی سے 25 جولائی تک 158 افغانیوں کو حراست میں لیا گیا ،حراست میں لیے گئے افغانیوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے کیمپ منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق کیمپ سے متعدد افغانیوں کو وطن واپس بھیجا گیا ،بغیر ویزا پاکستان میں رہنے والے افغان شہریوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا،غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور ملک بدری کی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ میں ایکشن شروع کردیا ،روزانہ کی بنیاد پر گرفتار افراد اور کارروائی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے مراسلے کے ذریعے تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو احکامات جاری کیے تھے۔

Leave feedback about this