پاکستان تازہ ترین

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 20 کلو آٹے کا تھیلا کتنے کا ہوگیا؟ چھٹی کے دن عوام کیلئے بری خبر آگئی

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 20 کلو آٹے کا تھیلا کتنے کا ہوگیا؟ چھٹی کے دن عوام کیلئے بری خبر آگئی

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں صرف دو روز کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 150 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2650 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے جبکہ فائن آٹے کا تھیلا 2900 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس کا براہ راست اثر عام صارفین پر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں الگ الگ نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ آٹے کی قیمت بڑھنے کے بعد تندور مالکان نے بھی روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق انہیں گندم مہنگی مل رہی ہے، جس کے باعث آٹے کی قیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہیں۔ سکھر میں فائن آٹا 130 سے 135 روپے جبکہ چکی کا آٹا 140 سے 150 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ شدید متاثر کیا ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گندم کی مناسب فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image