تازہ ترین کھیل

اگلے4 سال دنیائے فٹبال پرکس کی حکمرانی ہوگی؟ فیصلہ آج رات ہوگا

اگلے4 سال دنیائے فٹبال پرکس کی حکمرانی ہوگی؟ فیصلہ آج رات ہوگا

اگلے چار سال دنیائے فٹبال پر کس کی حکمرانی ہوگی ؟ فیصلہ آج امریکا میں ہوگا۔

نیویارک نیوجرسی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ فٹبال کا فائنل دفاعی چیمپین ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جائےگا۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی اور اسپین کے لامین یمال کے علاوہ بھی دونوں ٹیموں میں کئی ایسے پلیئرز ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ورلڈکپ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

میچ میں لیونل میسی کا تجربہ بھی انتہائی اہم کردار ادا کرےگا، ان کے ساتھ مارٹینز اور فرنانڈز کی برق رفتاری بھی ٹیم کو فاتح بناسکتی ہے۔

دوسری جانب  اسپین میں ہے نوجوان لامین یمال جو کسی بھی دفاعی لائن کو توڑنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ پھر ٹیم کے ٹاپ اسکورر مائیکل اویرزبال بھی ہیں جو ارجنٹینا کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی دونوں ٹیموں میں کئی ایسے پلیئرز ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

دنیا بھرکے شائقین فٹبال فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے لیے اپنی اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، اسی طرح فلسطینی شائقین اسپین کی حمایت کر رہے ہیں اور ہسپانوی ٹیم کی جیت کے لیے پرجوش ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image